سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

GOLD PRICE

ملک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 9 ہزار 600 روپے ہو گئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قدر 429 روپے کم ہو کر 93 ہزار 964 روپے ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں 151 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان کو معیشت کی الف ب بھی نہیں آتی، شاہد خاقان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 151 پوائنٹس کم ہوکر 48480 پوائنٹس پر بند ہوا۔

شیئرز بازار میں آج 93 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 22 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 31 ارب روپے کم ہوکر 8413 ارب روپے رہی۔


متعلقہ خبریں