فلو اور ٹھنڈ سے لڑنے والا انسانی سسٹم کورونا سے بچا سکتا ہے، تحقیق


طبی ماہرین نے اپنی نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ فلو اور ٹھنڈ سے لڑنے والا انسانی سسٹم کورونا وائرس سے بھی بچا سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ فلو اور ٹھنڈ لگنے کے بعد ایک خاص قسم کا مدافعتی نظام ایکٹو ہوجاتا ہے جو فلو کے جراثیم کو ختم کرتا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے لیبارٹری میں تیار کردہ ان جراثیم کے ساتھ کورونا وائرس کے ٹشو بھی ایکٹو کیے لیکن پہلے سے موجود ٹھنڈ کے خلاف جسم میں بننے والی قوت نے کورونا وائرس کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

کورونا وائرس کی موجودگی کا پتہ دینے والا الارم ایجاد

خیال رہے کہ چند روز قبل سائنسی ماہرین نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے الارم ایجاد کر لیا ہے۔

کورونا وائرس پر قابو پانے اور اس کے خاتمے کے لیے دنیا بھر میں مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے برطانوی سائنسدانوں نے ایک ایسا الارم ایجاد کر لیا ہے جو وائرس کی موجودگی کا پتہ دے گا۔

الارم کو کمرے کی چھت پر نصب کیا جائے گا اور وہ کمرے میں وائرس کی موجودگی کی 15 منٹ میں نشاندہی کر دے گا۔

لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن اور ڈرہم یونیورسٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ الارم ڈیوائس کا نتیجہ 98 سے 100 فیصد درست ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: خلائی مخلوق سے رابطہ زمین پر زندگی ختم کر سکتاہے، ماہرین

ماہرین کا کہنا ہے کہ الارم کے متعلق دعویٰ ابتدائی نتائج پر مبنی ہے ابھی اس حوالے سے تفصیلی غور کرنا باقی ہے۔


متعلقہ خبریں