اسرائیلی وزیر نے امارات تیل پائپ لائن منصوبے کی مخالفت کردی

اسرائیلی وزیر نے امارات تیل پائپ لائن منصوبے کی مخالفت کردی

تل ابیب: اسرائیلی وزیر ماحولیات نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے تیل پائپ لائن منصوبے کی مخالفت کردی ہے۔

ایران کے ایٹمی راز کیسے چرائے؟ اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے بتا دیا

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر ماحولیات نے یو اے ای سے تیل پائپ لائن بچھانے کے معاہدے کی منسوخی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے تیل پائپ لائن بچھانے کے لیے اسرائیل کی سابقہ حکومت سے معاہدہ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کی منسوخی سے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تعلقات کو نقصان پہنچنے کا بھی احتمال ہے۔

حوثی باغیوں نے اسرائیلی جاسوس پکڑ لیا

اسرائیل میں گزشتہ 12 سال سے برسراقتدار رہنے والے نیتن یاہو کی حکومت کا گزشتہ دنوں خاتمہ ہوا ہے اور وہاں نفتالی بینینٹ نئے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں