امریکہ: 70 فیصد کورونا ویکسین لگنے پر جشن

امریکہ: 70 فیصد کورونا ویکسین لگنے پر جشن

واشنگٹن: امریکہ میں 70 فیصد نوجوانوں کو کورونا ویکسین لگنے پر جشن منایا گیا جبکہ کورونا کے باعث لگنے والی پابندیاں بھی ختم کر دی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر کی طرح امریکہ میں بھی کورونا ویکسین کی روک تھام کرنے کی کوششیں جاری ہیں اس سلسلے میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

نیویارک میں 70 فیصد نوجوان کورونا کی ایک ویکسین لگوا چکے ہیں جس پر جشن منایا گیا اور شاندار آتش باری کی گئی۔

آتشبازی کے اختتام پر مقامی حکومت نے نیویارک میں عائد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان  کیا تاہم شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کچھ روز کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔

نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے اعلان کیا کہ اب ہماری ریاست کا شمار سب سے زیادہ نوجوانوں کو ویکسین لگانے والوں میں پہلے نمبر پر ہوگا، ہم نے عوام کے تعاون سے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔

نیویارک کے گورنر نے اہم سنگِ میل عبور کرنے پر سیاسی جماعتوں کے قائدین، عوام اور ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں