ملنے والے مینڈیٹ کے مطابق کام کروں گا، اسپیکر قومی اسمبلی

اسد قیصر

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جو مینڈیٹ ملا ہے اس کے مطابق ہی کام کروں گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزرا کے خلاف ایکشن سے نہیں روکا ہے۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر کا استعفیٰ مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی خواہش ہو سکتی ہے تاہم میری کوشش ہے کہ ایوان کو قانون کے مطابق ہی چلایا جائے۔

اسد قیصر نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں سب کو دلیل سے بات کرنی چاہیے اور فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ بجٹ کیسا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف اور حکومتی اراکین سے بھی رابطے کیے ہیں بہر حال کسی کو ایوان سے اٹھا کر باہر تو نہیں پھینک سکتا۔ کچھ اراکین پر ایوان میں داخلے پر پابندی لگائی تو اس پر بھی اعتراض کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کل پیش ہو گی

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جو ایکشن لیا وہ اس وقت تک لیا جب تک میں اجلاس چلتا رہا۔ اجلاس کے بعد کی ویڈیوز دیکھ کر ایکشن لیا ہے اور جومینڈیٹ ملا ہے اس کے مطابق کام کروں گا۔


متعلقہ خبریں