احمد علی بٹ میں بھی تبدیلی آگئی


پاکستان کے مشہور فلم اسٹار احمد علی بٹ میں بھی تبدیلی آگئی ہے۔ انہوں نے نئے کردار کیلئے نیا روپ اپنایا ہے۔

احمد علی بٹ نے پہلے وزن کم کیا اور اب نئے روپ کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی۔

انسٹاگرام پر انہوں نے اپنی دو نئی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں۔ احمد بٹ نے لکھا’بولو ماشااللہ نئی لُک کے ساتھ نیو کٹ تو بنتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ahmad Ali Butt (@ahmedalibutt)

احمد علی بٹ پاکستان کے کامیاب ترین فلمی اداکاروں اور ٹی وی میزبانوں میں شامل ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں جوانی پھر نہیں آنی کی سیریز، پرے ہٹ لو اور پنجاب نہیں جاونگی بھی شامل ہے۔

احمد علی بٹ ملکہ ترنم نور جہاں کے نواسے بھی ہیں۔ احمد علی بٹ نے پچھلے ڈیڑھ سال میں تقریبا 30 کلو وزن کم کیا ہے۔

انہوں نے کورونا کے دنوں کا ضائع نہیں کیا بلکہ اپنے صحت کا بھی بھی خیال کیا اور دوسروں کیلئے مثال بنے۔

 


متعلقہ خبریں