طلبا کو مشروط طور پر یونیورسٹیز میں داخلے کی اجازت

طلبا کو مشروط طور پر یونیورسٹیز میں داخلے کی اجازت

لاہور: طلبا کو مشروط طور پر یونیورسٹیز میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق کیمبرج اے ٹو کے طلبا کو میڈیکل اور انجیئنرنگ کا انٹری ٹیسٹ دینے کی اجازت دے دی گئی جبکہ وفاقی حکومت کی اجازت کے بعد اب یونیورسٹیز طلبا کو مشروط طور پر داخلہ دیں گی جو امتحان کے نتائج سے مشروط ہو گا۔

پاکستان انجینئرنگ کونسل اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے عارضی داخلوں کی پالیسی پر اتفاق کیا ہے، انٹرمیڈیٹ اور اے لیول کے طلبا کے داخلوں کی کنفرمیشن حتمی نتائج کے اعلان پر ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک اور انٹر کے ناکام طلبا کو اضافی نمبرز ملیں گے

لاہور سمیت ملک بھر کی انجینئرنگ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو داخلہ پالیسی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں