اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد مشروط کر دی

اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد مشروط کر دی

اسلام آباد: اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد مشروط کر دی۔

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد واپس لینے کے لیے اپوزیشن نے شرط رکھی ہے کہ حکومت نے ایجنڈا بلڈوز کر کے جو قانون سازی کی ہے وہ واپس لے۔

اپوزیشن ارکان نے کہا ہے کہ حکومت قانون سازی واپس لے گی تو ہم بھی تحریک عدم اعتماد واپس لے لیں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اسپیکر نے اس معاملے پر کمیٹی بنائیں جو اس دن ہونے والی ساری قانون سازی کا جائزہ لے۔

یہ بھی پڑھیں: ملنے والے مینڈیٹ کے مطابق کام کروں گا، اسپیکر قومی اسمبلی

انہوں نے کہا کہ حکومت اس دن ہونے والی قانون سازی واپس لے گی تو ہم تحریک عدم اعتماد واپس لے لیں گے۔


متعلقہ خبریں