حکمران سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں تاکہ رونے دھونے کا موقع ملے، ناصر شاہ


سکھر: سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے وفاقی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں تاکہ انہیں رونے دھونے کا موقع ملے۔ انہوں ںے کہا کہ حکومت کی جانب سے معاشی بہتری کے دعوؤں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

حکومت بجٹ حقائق چھپانے کیلئے حزب اختلاف کی آواز دبا رہی ہے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر تین دن سے تقریر کر رہے ہیں لیکن وہ مکمل نہیں ہو رہی ہے۔

سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مان لیتے ہیں کہ وزیراعظم ایماندار اور بھولے بادشاہ ہیں لیکن یہ ہر چیز پر یو ٹرن لیتے ہیں اور عوام ان کو پہنچان چکے ہیں۔

وفاق کو ٹف ٹائم دیتے ہیں، سچ کہتے ہیں اس لیے وزیراعلیٰ سندھ پسند نہیں: سعید غنی

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بجٹ میں سندھ کو 84 ارب روپے کم دیے گئے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ کے اسپتالوں کی حالت سب سے اچھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مراد سعید روڈ بنانے سے متعلق جھوٹ بولتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ کوشش ہے کہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔

بلاول پر بات کر کے غیر سنجیدہ سیاست کی طرف نہیں جانا چاہتا، فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت سندھ کا معاشی قتل کرنا چاہتی ہے اور کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں