پی ایس ایل6: پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل6: پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے 26 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

بابر اعظم پی ایس ایل 6 میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بلے باز بن گئے

ہم نیوز کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شاداب خان کی جگہ عثمان خواجہ کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ اسپنر فواد احمد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پشاور زلمی نے اسکواڈ میں امام الحق اور وقار سلام خیل کو شامل کیا ہے۔

پشاور زلمی آج اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرانے میں کامیاب ہوگئی تو وہ پلے آف میں اپنی جگہ پکی کرلے گی۔ زلمی سے شکست کی صورت میں اسلام یونائیٹڈ کی پوزیشن کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

پی ایس ایل 6: عماد وسیم نے پلے آف تک رسائی کو ہدف بنا لیا

دونوں ٹیمیں پی ایس ایل کے میلے میں اب تک 13 میچز میں آمنے سامنے آئی ہیں جن میں سے پشاور زلمی نے سات میچ جیت رکھے ہیں۔


متعلقہ خبریں