کاش! نواز شریف ایک ایسا اسپتال بنالیتے جس پر خود انہیں یقین ہوتا، اسد عمر


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف تین مرتبہ ملک کے وزیراعظم رہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ کاش! وہ ایک ایسا اسپتال بنا لیتے جس پر خود انہیں یقین ہوتا۔

نئے ٹیکسز ختم کیے جائیں، تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، ادویات مفت فراہم کی جائیں:شہباز شریف

ہم نیوزکے مطابق قومی اسملبی کے اجلاس میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ شہبازشریف ضمانتی تھے تو کاش! وہ نوازشریف کو بھی پاکستان واپس آنے کا کہتے؟

اسد عمر نے کہا کہ کہتے ہیں کہ اگرہمیں خیبرپختونخوا دیا ہوتا توتقدیربدل دیتے۔ انہوں ںے یاد دلایا کہ ماضی میں ن لیگ، اےاین پی، جے یوآئی اور جماعت اسلامی کی بھی خیبرپختونخوامیں حکومتیں رہی ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ خیبرپختونخوا کےعوام کو کارکردگی پسند نہ آئے تو وہ باہر کردیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کےعوام نے ہمیں دوسری باردوتہائی اکثریت دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد: اپوزیشن نے کمیٹی تشکیل دیدی

وفاقی وزیر اسد عمر نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی بجٹ تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے ایل این جی پلانٹ پربڑی بات کی تو پوچھنا یہ ہے کہ اگر یہ اتنے ہی سستے پلانٹس تھے تو ان کو قانون میں ترامیم کیوں کرنا پڑیں؟

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کے دورمیں شائد دودھ اورشہد کی نہریں بہہ رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے آخری سال میں زرمبادلہ کے ذخائرتیزی سے کم ہو رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب اقتدار سنبھالا تو زرمبادلہ کے ذخائر صرف دو ہفتوں کے رہ گئے تھے۔

ملنے والے مینڈیٹ کے مطابق کام کروں گا، اسپیکر قومی اسمبلی

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مشکل فیصلے کیے اور ہم نے آپ کی تباہی کی داستانوں کو ٹھیک بھی کیا۔


متعلقہ خبریں