اینڈرائیڈ صارفین کیلیے خوشخبری: زلزلے سے متعلق پہلے معلوم ہو جائیگا


سان فرانسسکو:  گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے زلزلہ الرٹ سے متعلق فیچر متعارف کرایا ہے جو انہیں چند سیکنڈ قبل آگاہی فراہم کردے گا۔

بل گیٹس اینڈرائیڈ استعمال کرتے ہیں یا آئی او ایس؟ خود بتا دیا

ہم نیوز کے مطابق ٹیکنالوجی پہ نگاہ رکھنے والی ویب سائٹ (.gsmarena.com) کے مطابق گوگل نے اس فیچر کو نیوزی لینڈ اور یونان میں متعارف کرایا تھا جہاں اس کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔

اب اس فیچر کا دائرہ کار بڑھا کر ترکی، فلپائن، قازقستان اور ازبکستان سمیت دیگر ممالک تک وسیع کردیا گیا ہے۔

گوگل کے مطابق اس فیچر کو آئندہ چند برسوں میں دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔

ویب سائٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے صارفین کے لیے چند مزید نئے فیچرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں جن میں میسجز ایپ اسٹار فیچر بھی شامل ہے جس کے تحت صارف کسی بھی پیغام کو منتخب کرے گا تو اُسے تلاش کرنے میں‌ مشکل نہیں‌ ہوگی۔

گوگل نے صارفین کے لیے ایموجی کچن فیچر بھی متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارف پیغام میں جو لفظ لکھے گا اُس کے سامنے باروچی خانے سے متعلق وہی ایموجی بنا ہوا آجائے گا۔

اینڈرائیڈ کی مقبول ایپ میں میل وئیر کا انکشاف

رپورٹ کے مطابق کچن ایموجی فیچر کو فی الوقت بیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

جلد اسے کیبورڈ ایپ کے حصے کے طورپر انگلش، اسپینش اور پرتگالی زبانوں میں شامل کرلیا جائے گا جس کے بعد دنیا بھر کے صارفین اس سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔

ویب سائٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا چوتھا فیچر اسسٹنٹ ہے جو اینڈرائیڈ صارفین کو ایپس تک باآسانی رسائی فراہم کرنے کے کام آئے گا

کمپنی نے گوگل ایکسس نامی فیچر ابھی فی الحال بیٹا ورژن صارفین کے لیے متعارف کرایا ہے اس فیچر کی مدد سے گوگل میپ کی نیوی گیشن اور فون تک آواز کے ذریعے رسائی ممکن ہوگی۔

اینڈرائیڈ موبائل صارفین کیلئے11اپیلیکیشنز خطرناک قرار

گوگل کی جانب سے گاڑیاں رکھنے والے صارفین کے لیے آٹو فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے جو صرف نئے آپریٹنگ سسٹم والے فونز میں دستیاب ہوگا جس کی مدد سے صارف گاڑیوں میں نصب اینڈرائیڈ پروگرام اور بھی آسانی سے استعمال کرسکے گا۔


متعلقہ خبریں