اسلام آباد، پشاور،ایبٹ آباد، مظفرآباد، بالا کوٹ، وادی نیلم اور گرد و نواح میں زلزلہ

Earthquake

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد، مظفرآباد، بالاکوٹ، وادی نیلم اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

انڈونیشیا میں زلزلہ: ایک شخص ہلاک، متعدد عمارتیں منہدم

ہم نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کی وجہ سے بلند و بالا عمارات میں گھریلو و دفتری سامان لرزاٹھا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارات سے باہر نکل آئے ہیں۔

اسلام آباد، لاہور پشاور، آزاد کشمیر اور دہلی سمیت گرد و نواح میں زلزلہ

ہم نیوز کے مطابق تاحال کسی بھی جگہ سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع تاحال نہیں ملی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں