فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سرفراز احمد سے معذرت کرلی


لاہور: ممتاز فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی نے اپنے نامناسب رویے پر سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد سے معذرت کرلی ہے۔

پی ایس ایل6: تاریخ کا سب سے بڑا اسکور، یونائیٹڈ کا زلمی کو 248 رنز کا ہدف


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ سرفراز احمد ہم سب کا فخر ہیں۔

پی ایس ایل 6: عماد وسیم نے پلے آف تک رسائی کو ہدف بنا لیا

انہوں ںے کہا ہے کہ وہ میرے کپتان تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے میچ میں جو بھی ہوا وہ وقتی گرما گرمی کا نتیجہ تھا۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے سرفراز احمد کی عزت کرتے ہوئے اس موقعہ پر خاموش رہنا چاہیے تھا۔ انہوں ںے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے سینئیرز کی عزت کی ہے اور سرفراز بھائی کے لیے بھی نیک خواہشات رکھتا ہوں۔

شاہین آفریدی کی ٹوئٹ کے جواب میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے لکھا ہے کہ تم جیو ہزاروں سال، دل خوش کردیا شینو۔

بابر اعظم پی ایس ایل 6 میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بلے باز بن گئے

لیگ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی بیٹنگ کے دوران لاہور قلندر کے پیسر کی گیند سابق ٹیسٹ کپتان کے ہیلمٹ پر لگی تھی جس کے بعد دونوں کھلاڑی باہم الجھتے ہوئے نظر آئے تھے۔


متعلقہ خبریں