مہوش حیات نے ہاں کردی

مہوش حیات نے ہاں کردی

کراچی: فلم اور ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے ہاں کردی ہے۔

مہوش حیات کو عیدی نہیں ملی ؟

ہم نیوز کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فنکارہ نے برسوں کے انتظار کے بعد ہاں کردی۔ مہوش حیات ٹی وی ڈراموں میں واپسی کے لیے تیار ہو گئی ہیں۔

مہوش حیات نے گزشتہ کئی برسوں سے ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا چھوڑا ہوا تھا۔ ان کی ساری توجہ فلموں پہ مرکوز تھی۔

مہوش حیات ’پورے چاند‘ کو دیکھ کر گنگنا اٹھیں

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ ممتاز اداکارہ مہوش حیات اپنے پرانے ہیرو ہمایوں سعید کے مقابل نظر آئیں گی۔ ڈرامے کی تکون میں مایا علی بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں