شاہین آفریدی! آپ پاکستان کے اسٹار اور میرے چھوٹے بھائی کی طرح ہو، سرفراز احمد

شاہین آفریدی! آپ پاکستان کے اسٹار اور میرے چھوٹے بھائی کی طرح ہو، سرفراز احمد

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے معذرت کیے جانے پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہر کیا ہے۔

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سرفراز احمد سے معذرت کرلی

ہم نیوز کے مطابق سرفراز احمد نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر کہی ہے۔

پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ میدان میں جو کچھ ہوا وہ میدان میں ہی رہنا چاہیے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے لکھا کہ آپ پاکستان کے اسٹار اور میرے چھوٹے بھائی کی طرح ہو۔  انہوں نے دعا دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اللہ تمہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائیں۔

پی ایس ایل6: تاریخ کا سب سے بڑا اسکور، یونائیٹڈ کا زلمی کو 248 رنز کا ہدف

شاہین شاہ آفریدی نے کچھ دیر قبل میدان میں ہونے والی نوک جھونک پر سرفراز احمد سے معذرت کی تھی۔


متعلقہ خبریں