پشاور زلمی کی شاندار کوشش ناکام: اسلام آباد یونائیٹڈ 15 رنز سے کامیاب

پشاور زلمی کی شاندار کوشش ناکام: اسلام آباد یونائیٹڈ 15 رنز سے کامیاب

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں ٹی 20 کی تاریخ کے بہترین میچز میں سے ایک میچ کھیلا گیا۔ اس شاندار میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 15 رنز سے فتح حاصل کرلی ہے۔

پی ایس ایل6: تاریخ کا سب سے بڑا اسکور، یونائیٹڈ کا زلمی کو 248 رنز کا ہدف

ہم نیوز کے مطابق ابوظبی میں جاری ایونٹ کے 26 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ابتدا سے ہی پشاور زلمی کو آؤٹ کلاس کردیا تھا اور اس کی بہترین بولنگ لائن کی ایک نہیں چلنے دی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے قائم مقام کپتان عثمان خواجہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی۔ ان کی اس عمدہ اننگز میں 13 چوکے اور 3 بلند و بالا چھکے بھی شامل تھے۔

 شاہین آفریدی! آپ پاکستان کے اسٹار اور میرے چھوٹے بھائی کی طرح ہو، سرفراز احمد

ہم نیوز کے مطابق دیگر کھلاڑیوں میں کولن منرو نے 28 گیندوں پر 48 رنز، آصف علی نے برق رفتار 14 گیندوں پر 43 اور برینڈن کنگ نے 22 گیندوں پر 46 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز کا پی ایس ایل کا ریکارڈ ٹوٹل بنادیا۔

اس سے قبل بھی سب سے بڑے ٹوٹل کا ریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہی پاس 238 رنز کا تھا جو اس نے 2019 میں لاہور قلندر کے خلاف بنایا تھا۔

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سرفراز احمد سے معذرت کرلی

پہاڑ جیسے ہدف کا تعاقب کرنے میں پشاور زلمی بھی پیچھے نہیں رہی اور اس نے ہدف کا بھرپور انداز میں تعاقب کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 232 رنز بنائے لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 15 رنز سے فتح مل گئی۔


متعلقہ خبریں