اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ این جی اوز کے دفاتر بند کرنے کا حکم


اسلام آباد: وفاقی پولیس نے اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ  انٹرنینشل این جی اوز کے دفاتر بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق احکامات سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ( ایس ایس پی )  نجیب الرحمان بگوی نے جاری کیے۔ احکامات کے مطابق جن انٹرنینشل این جی اوز کی رجسٹریشن کی درخواست وزارت داخلہ نے مسترد کردی ہے وہ اپنا کام نہیں کرسکیں گی۔

ان این جی اوز میں ضیا الامت فاونڈیشن یو کے، ورلڈ ویجیٹیبل سنٹر چائنہ،  الخیر فاونڈیشن یوکے، سینٹرل ایشیا ایجوکیشن ٹرسٹ پاکستان، سیفر ورلڈ یوکے،  سینٹر فار انٹرنیشنل انٹرپرائز یو ایس اے، انٹرنیشنل الرٹ یوکے، ڈینیش رفیوجی ڈنمارک، فاونڈیشن اوپن سوسائٹی انسٹیٹیوٹ پاکستان، سوئزرلینڈ، آکسفم نوویب نیدرلینڈز اور اکیومین فنڈ انٹرنیشنل شامل ہیں۔

ایس ایس پی نے تمام زونل ایس پیز کو متعلقہ این جی اوز کی سرگرمیاں روکنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

نجیب الرحمان بگوی نے تمام این جی اوز کے دفاتر سیل کر کے رپورٹ  دینے کا حکم بھی دیا ہے۔


متعلقہ خبریں