کینیڈا کی سپریم کورٹ میں پہلا مسلم جج نامزد


کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک ٹوئٹ کرکے ملکی سپریم کورٹ میں پہلے مسلم جج کی تعیناتی کی خبر دی ہے۔

محمود جمال کو سپریم کورٹ کا جج نامزد کیا گیا ہے۔ وہ اس عہدے پر فائزکیے جانے ہونے والے پہلے مسلم بھی ہوں گے۔

کینیڈ کی 146سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی مسلم کو ملک کی عدالت عظمی کا جج نامزد کیا گیا ہے۔ محمود جمال کی نامزگی کو ابھی ایوان نمائندگان کی جسٹس کمیٹی سے توثیق کی ضرورت ہوگی تاہم اسے محض ایک رسمی خانہ پری قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم  نے لکھا ”وہ(محمودجمال) سپریم کورٹ کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گےاور اسی لیے میں آج اپنے ملک کی اعلی ترین عدالت کے لیے ان کی تاریخی نامزدگی کا اعلان کر رہا ہوں۔ تین کروڑ اسی لاکھ آبادی والے ایک ایسے ملک میں جہاں ہر چار میں سے ایک شخص اقلیتی فرقے سے تعلق رکھتا ہے۔

کینیڈا کی رکن پارلیمان جولی ڈیزیروز نے کہا کہ ایک ماہر قانون دان کے طورپر محمود جمال کا کیریئر نہایت شاندار رہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں