گدھوں کی تعداد میں اضافہ، بلاول نے حکومت کو داد دے دی



چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافے پر حکومت کو داد دی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کی کامیابی ہے کہ ایک سال کے دوران ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں گھوڑوں کی تعداد تو اتنی ہی ہے مگر گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔

اپنی تقریر کے دوران بلاول بھٹو نے وفاقی بجٹ کوجھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں بلا واسطہ ٹیکسوں کا طوفان ہے۔

حکومت بجٹ حقائق چھپانے کیلئے حزب اختلاف کی آواز دبا رہی ہے، بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں،  بجٹ میں امیروں کیلئے ریلیف اور عام آدمی کیلئے تکلیف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں صرف دس فیصد اضافہ کرکے حکومت نے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔

بلاول نے کہا کہ معاشی ترقی کا دعویٰ جھوٹ ہے ، حالات اچھے ہیں تو آئی ایم ایف ڈیل سے کیوں نہیں نکلتے؟

ان کا کہنا تھا کہ اس بار ہم حکومت کو عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔


متعلقہ خبریں