کراچی کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کیساتھ بارش

کراچی: یاسین آباد، ڈوبنے والے لڑکوں کے لواحقین اور مکینوں کا احتجاج

شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواوَں کے ساتھ بارش شروع ہو گئی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ اورسپرہائی وے کے اطراف میں بارش ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کے مشرق اور شمال مشرق علاقوں میں مزید بارش کے امکانات ہیں۔

کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زیادہ مون سون بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم زیریں سندھ، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،زیریں سندھ ،جنوبی پنجاب اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سےزیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: بالائی دیر 08، کالام 04، مالم جبہ02، میر کھنی 01، سندھ:مٹھی 07، بدین 02، گلگت بلتستان: بگروٹ06 ، بابو سر 05، ہنزہ 04،بونجی 01 اور پنجاب: بھکر میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت47 ، سبی44، نوکنڈی اور دالبندین میں41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں