بجٹ اجلاس: اپوزیشن اراکین نے بلوچستان اسمبلی کے داخلی دروازے پر تالے لگا دیئے


بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس مقررہ وقت پر شروع نہ ہوسکا، اپوزیشن اراکین نے اسمبلی کے داخلی دروازے پر تالے لگا دیئے۔

ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن اراکین کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے بجٹ پیش نہیں ہونے دیں گے۔

خیال رہے کہ بلوچستان کا مالی سال دو ہزار بیس اکیس  کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ کاحجم 500 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔  سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

ہیلتھ انشورنس کیلئے 6 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے جبکہ نصیرآباد میں میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان بھی متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں