کامیابی کے بعد جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائیں گے، بلاول بھٹو زرداری


لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا ( کے پی ) میں 90 روز میں کرپشن ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس میں وہ ناکام  ہو گئے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کسی کو بھی بُلاسکتی ہے، پارلیمنٹ کمزور ہے تو جمہوریت بھی کمزور ہے، تمام مسائل کا حل مضبوط جمہوریت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست بچگانہ ہے، وہ صرف اپنے مفادات کی سیاست میں مصروف ہیں، خلائی مخلوق سے متعلق جو کہنا ہے وہ صاف صاف کہیں۔

عمران خان کے بعد اب بلاول بھٹو زرداری نے بھی دعویٰ کر دیا ہے کہ پیپلزپارٹی عام انتخابات میں کامیابی کے بعد جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائے گی۔


متعلقہ خبریں