نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس صرف ایک روپے مقرر


خیبر پختون خوا میں نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس صرف ایک روپے مقرر کر دی گئی۔

وزیر خزانہ خیبر پختون خوا تیمور سلیم جھگڑا نے صوبائی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2021-22 کا بجٹ پیش کیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا ہے کہ 600 سی سی سے 4000 سی سی تک گاڑیوں کی رجسٹریشن ایک روپے کر دی گئی ہے۔

اپنی بجٹ تقریر کے دوران انہوں نے کہا کہ خیبرپختون خوا کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں دس فیصد اضافہ جب کہ  کم از کم اجرت 21 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 371 ارب روپے جب کہ صحت کیلئے 142 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی حکومتوں کیلئے37 ارب روپے سے زائد رقم مختص کئے گئے ہیں۔

خیبرپختون خوا : آئندہ مالی سال کا ایک ہزار 118 ارب روپے کا بجٹ پیش

وزیر خزانہ نے کہا کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کےلیے 199ارب روپے،سالانہ ترقیاتی پروگرام کےلیے 371 ارب روپے جب کہ قبائلی اضلاع کیلئے اے ڈی پی میں 100 ارب روپےمختص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال 3 لاکھ نئے گھرانوں کو صحت کارڈ میں رجسٹر کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے صحت کارڈ سے ہر خاندان کو 10 لاکھ تک یونیورسل ہیلتھ انشورنس دی ہے جس سے 4 کروڑ مستفید ہوئے ہیں۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ بہت سےترقیاتی یافتہ ممالک ابھی تک ایسا اقدام نہیں اٹھا سکے ہیں۔


متعلقہ خبریں