بیت المقدس: اسرائیلی فورسز کی نماز جمعہ کی ادائیگی کیلیے آنیوالوں پر فائرنگ

بیت المقدس: اسرائیلی فورسز کی نماز جمعہ کی ادائیگی کیلیے آنیوالوں پر فائرنگ

غزہ: اسرائیل میں برسر اقتدار آنے والی نئی حکومت کے احکامات پر ایک مرتبہ پھر فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیے گئے ہیں۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد اقصیٰ آنے والے مسلمانوں پر گولیاں برسائی گئی ہیں جس کے باعث متعدد نمازی زخمی ہو گئے ہیں۔

ایران کے ایٹمی راز کیسے چرائے؟ اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے بتا دیا

عرب اوراسرائیل کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ایک مرتبہ پھرمسجدالاقصیٰ پر دھاوا بولا اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے نہتے فلسطینیوں پر ربر کی گولیاں برسائیں جس سے متعدد نمازی زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل میں منصب اقتدار سنبھالنے والے نئے وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے حلف اٹھاتے ہی اسرائیلی فورسز نے غزہ پہ بمباری کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔

فلسطینیوں کی جبری بیدخلی سے جنگ دوبارہ چھڑ سکتی ہے، انتھونی بلنکن

اسرائیلی فورسز نے سیزفائر معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی طیاروں نے رات گئے غزہ اور خان یونس پربم برسائے تھے جس سے متعدد عمارتیں ملبےکا ڈھیر بن گئیں۔

حماس کے ترجمان نے اسرائیلی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینی یروشلم میں مقدس مقامات کے دفاع کے لیے مزاحمت جاری رکھیں گے۔

اسرائیل کشیدگی میں کمی لائے، جوبائیڈن کا نیتن یاہوکو فون

حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی 11 روزہ لڑائی کے بعد گزشتہ ماہ ہی بڑی طاقتوں کی مداخلت پر جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔


متعلقہ خبریں