بلوچستان: بجٹ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں 10 فیصد اضافہ


کوئٹہ: بلوچستان کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں 10 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ صوبے میں ہیلتھ کارڈ اسکیم کے لیے 5.914 ارب روپے مختص کرنے کی بھی تجویز ہے۔

خیبرپختون خوا : آئندہ مالی سال کا ایک ہزار 118 ارب روپے کا بجٹ پیش

ہم نیوز کے مطابق یہ تجاویز صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے پیش کیں۔ بلوچستان اسملبی کا بجٹ اجلاس اسپیکرمیرعبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

بجٹ تقریر کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے بتایا کہ بلوچستان کے بجٹ کا کل حجم 584 ارب روپے ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ہیلتھ کارڈ سے تمام افراد کو 10لاکھ روپے تک مفت علاج میسرہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئےمالی سال میں 5 ہزارنئی اسامیاں رکھی گئی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ تعلیم کیلئے 71 ارب، صحت کے لیے 38 ارب اور امن و امان کے لیے 52 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 179.19 ارب روپے ہے جب کہ غیرترقیاتی بجٹ کا حجم 346.861 ارب روپے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ خسارے کا تخمینہ 84.7 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان پر جوتا پھینکنے کی کوشش

ہم نیوز کے مطابق بجٹ تقریر کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ جاری ترقیاتی اسکیموں کے لیے 112 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2086 نئی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 76 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں جب کہ بولان میڈیکل کالج میں 2 ہاسٹلزکی تعمیرکے لیے 20کروڑروپے مختص ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے 3.6 ارب روپے مختص کرنےکی تجویزہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہوں پرایمرجنسی سینٹرزکا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

بجٹ تقریر میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ ڈاکٹرز و طبی عملے کی رہائشگاہوں کے لیے 10 کروڑ روپے مختص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ اسکیم کے لیے 5.914 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ سے 18 لاکھ 75 ہزارخاندانوں کوعلاج کی سہولت ملے گی۔

صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے لیے متوازن بجٹ تیار کیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ صوبے کی پوری آبادی کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔

بجٹ اجلاس: اپوزیشن اراکین نے بلوچستان اسمبلی کے داخلی دروازے پر تالے لگا دیئے

ظہور بلیدی نے کہا کہ نئے مالی سال میں تمام سرکاری اسپتالوں میں پرچی سسٹم کو ختم کیا جارہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ مالی سال برائے 2021-22 میں صحت کے شعبے کے لیے 44 بلین سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں