پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت اور گدھے 



چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافے کو حکومت کی کامیابی قرار دیا ہے۔

دیکھتے ہیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی تین سالہ دور حکومت، مسلم لیگ ن کے دور حکومت اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں گدھوں کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوا تھا؟

2020 کے مالی سال میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا اور موجودہ تعداد 56 لاکھ ہو گئی۔ 2019 میں بھی گدھوں کی تعداد ایک لاکھ بڑھی ، دلچسپ بات یہ ہے کہ 2018 میں بھی یہ اس تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا۔

2017 میں مسلم لیگ نے کے دور حکومت میں گدھوں کی تعداد ایک لاکھ بڑھی اور مجموعی تعداد 53 لاکھ ہو گئی جب کہ 2016 میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی اور تعداد میں ایک لاکھ کا ہی اضافہ ہوا۔

2015 میں بھی گدھے اُتنے ہی تعداد میں بڑھے اور مجموعی تعداد 51 لاکھ دکھائی گئی۔

اس طرح 2014 میں بھی ملک میں گدھوں کی تعداد میں  ایک لاکھ گدھوں کا اضافہ ہوا، سن 2013 میں گدھوں کی آبادی 49 لاکھ بتائی گئی۔

2012 میں بھی گدھوں کی تعداد 49 لاکھ ہی بتائی گئی اس طرح  یہ 2012 اور 2013 کے درمیان گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ نہیں ہوا لیکن 2011 اور 2010 میں ایک بار پھر گدھوں کی تعداد میں ایک ایک لاکھ کا اضافہ ہی دکھایا گیا ۔

اس طرح 2010 میں ملک بھر میں گدھوں کی تعداد 47 لاکھ تھی جو 2020 کے مالی سال تک 56 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔


متعلقہ خبریں