بلوچستان: عبدالستار ایدھی کا قد آدم مجسمہ نصب

بلوچستان: عبدالستار ایدھی کا قد آدم مجسمہ نصب

کوئٹہ: شہر کے وسط میں بین الاقوامی شہرت یافتہ سماجی کارکن اور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی سربراہ عبدالستار ایدھی کا قد آدم مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔

بحرین نے کیا ایدھی کی خدمات کا اعتراف: سب سے بڑا شیخ عیسیٰ ایوارڈ دے دیا

ہم نیوز کے مطابق کوئٹہ کے وسطی علاقے میں عبدالستار ایدھی کا مجسمہ انہی کے نام سے منسوب چوک پر نصب کیا گیا ہے۔ عبدالستار ایدھی کا قد آدم مجسمہ معروف آرٹسٹ اور مجسمہ ساز اسحاق لہڑی نے تیار کیا ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی سربراہ عبدالستار ایدھی کا مجسمہ پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے نصب کیا گیا ہے۔

معروف آرٹسٹ اسحاق لہڑی کا کہنا ہے کہ وہ عبدالستار ایدھی صاحب کی گراں قدر سماجی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے تھے۔

ایدھی کو آئیڈیل ماننے والوں نے شہر کی صفائی کا بیڑا اٹھا لیا

چند ماہ قبل بلوچستان کے شہر زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی کے ساتھ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا مکمل اور قد آور مجسمہ تیار کرکے نصب کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں