ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 28 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 80 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست کے بعد پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے  کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی مسلسل چوتھی شکست ہوئی۔

لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز کو 170 رنز کا ہدف دیا تاہم لاہور قلندرز کی ٹیم 89 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

لاہور قلندرز کا کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، فخرزمان، بین ڈنک، محمد حفیظ اور سہیل اختر ناکام رہے، لاہورکی جانب سے جیمز فالکنر بائیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانزکے شاہنواز دھانی کا خطرناک اسپیل، چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، عمران خان نے تین، بلیسنگ موذربانی نے دو اورعمران طاہرنے ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے کیا۔ سلطانز کی اننگز کا آغاز اچھا ثابت نہ ہو سکا اور ٹیم کو پہلا نقصان اننگز کے پہلے ہی اوور میں ہو گیا۔

شان مسعود پہلی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ کی گیند پر آوٹ ہو گئے۔محمد رضوان بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور 15 رنز بنا کر حارث روف کو وکٹ دے بیٹھے۔

دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد صہیب مقصود اور رائلی روسوو نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ شعیب 60 جب کہ روسوو 29 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

اننگز کے آخر میں سہیل تنویر نے کیمیو اننگز کھیلتے ہوئے 9 گیندوں پر 2 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ تین، جیمز فلکنر دو جب کہ حارث، راشد اور احمد دانیال ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔


متعلقہ خبریں