آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں کورونا وبا کیخلاف باہمی تعاؤن کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف کا سیالکوٹ اور کوٹلی کا دورہ

خیال رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور کوٹلی کا دورہ کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور کوٹلی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے سیالکوٹ میں جنگی مشقوں کے اختتامی سیشن کا معائنہ کیا تھا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیالکوٹ میں جنگی مشقوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف بھی کی۔

اس موقع پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوٹلی میں تسخیر جبل مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 40 لاکھ غریب خاندانوں تک سستے قرضے پہنچائیں گے، وزیر خزانہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کوٹلی میں مشقوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں