ماں کی ممتا: مرغی چوزوں کو بچانے کے لیے سانپ سے لڑ گئی، ویڈیو وائرل

ماں کی ممتا: مرغی چوزوں کو بچانے کے لیے سانپ سے لڑ گئی، ویڈیو وائرل

اسلام آباد: انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں و پرندوں میں بھی ماں کی ممتا بھرپور ہوتی ہے جس کی وجہ سے اکثر و بیشتر بچوں کو بچانے کے لیے مائیں اپنی جان کو داؤ پہ بھی لگا دیتی ہیں۔

بھارتی پولیس نے سلنڈر چھین لیا، ماں چل بسی

ایسی ہی ایک ویڈیو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مرغی اپنے چوزوں کو بچانے کے لیے سانپ سے بھڑ جاتی ہے اور اس وقت تک اپنی جان خطرے میں ڈالے رکھتی ہے کہ جب تک سانپ واپس نہیں چلا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو بتاتی ہے کہ جب ماں کی ممتا اپنے بچوں کو بچانے کے لیے میدان میں اترتی ہے تو پھر وہ کسی بھی چیز کی پرواہ نہیں کرتی ہے اور دشمن کو اپنے بچوں کی پہنچ سے دور رکھنے کے لیے ہر ممکنہ طریقہ اپناتی ہے۔

ٹوکیو: خاتون نے مردہ ماں کا جسم 10 سال تک فریزر میں چھپائے رکھا

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرغی اپنے پروں کو تیزی سے پھڑ پھڑاتے ہوئے سانپ پر حملہ کررہی ہے اور اس دوران چوزے بھی وہی موجود ہیں۔ صارفین کی جانب سے ویڈیو پر تبصرے بھی کیے جار ہے ہیں۔


متعلقہ خبریں