این سی او سی: افغانستان سے پیدل آنے اور جانیوالوں پر پابندی عائد


اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے افغانستان سے پیدل آنے اور جانے والوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ بات این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتائی گئی ہے۔

این سی او سی کا کاروبار 2 دن کے بجائے ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ

این سی او سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق افغانستان کی سرحد پر تمام بارڈر ٹرمینلز گزشتہ روز سے بند کرد یے گئے ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق افغانستان میں کورونا کے زیادہ پھیلاؤ پر بارڈر ٹرمینلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا ویکسین کا تجربہ ناکام ہوا، بل گیٹس کو بڑا دھچکہ لگ گیا

اعلامیے کے مطابق افغانستان میں پہلے سے موجود پاکستانیوں کو واپس آنے کی اجازت ہوگی۔ واپس آنے والے پاکستانیوں کو ٹیسٹ کے بعد آنے کی اجازت دی جائے گی۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں پہلے سے موجود افغان شہریوں کو واپس جانے کی بھی اجازت ہوگی۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں افغان شہریوں کو ٹیسٹ کے بعد آنے کی اجازت دی جائے گی۔

بھارت: خطرے کی گھنٹی، کورونا کی تیسری لہر کب آئیگی؟ ماہرین نے بتادیا

این سی او سی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زیرتعلیم افغان طلبا کو ہدایات سے الگ سے آگاہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں