خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے لئے چین کا ایک اور تاریخی اقدام


چین نے خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے لئے ایک اور تاریخی اقدام اٹھایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین نے اپنا پہلا انسان بردار مشن شین زاو 12 نامی اسپیس کرافٹ کے زریعے روانہ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تین افراد پر مشتمل ٹیم مدار میں تین ماہ کیلئے قیام کرے گی۔ مشن کا مقصد آئندہ سال کے اختتام تک چينی خلائی اسٹيشن کی تعمير مکمل کرنا ہے۔

چین کے اثر و رسوخ سے پریشان، جی سیون ممالک کا نئے منصوبے پر اتفاق

رپورٹ کے مطابق چين نے خلائی اسٹيشن کی تعمیر کو مکمل کرنے کے لیے آئندہ سال 11 مشن روانہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ خلا میں اس وقتانٹرنیشنل اسپیس اسٹیشنقائم ہے جس میں چین کا کوئی حصہ نہیں ہے۔

یہ اسٹیشن امریکا، جاپان، کینیڈا، روس، اور یورپ کی خلائی ایجنسیوں نے مل کر تیار کیا تھا۔

 

 

 


متعلقہ خبریں