بیرون ملک پاکستانیوں کے دل عمران خان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، فردوس عاشق


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے دل عمران خان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہارنے اور جیتنے والے کے درمیان ازلی تناؤ جاری ہے اور انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت انتخابات میں دھاندلی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر اقتدار میں آنے والے شاہی خاندان کی دکان بند ہوجائے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے دھاندلی کے کئی راستے بند ہوجائیں گے اور ایک حلقے میں ووٹ کاسٹ کرنے والا دوسرے حلقے میں ووٹ نہیں ڈال سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سمجھتی ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ان کی سیاسی موت ہے اور ویسے بھی بیرون ملک پاکستانیوں کے دل وزیراعظم عمران خان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی پہلی ایئر سفاری پرواز روانہ

معاون خصوصی نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی زرمبادلہ بھیج کر پاکستانی معیشت چلا رہے ہیں اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا پی ٹی آئی کا وعدہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب صوبے کا خواب دیکھتا تھا جس کا ماضی میں ہونے والے ناروا سلوک کا مداوا کیا گیا اب پنجاب حکومت نے سرائیکی وسیب کے بجٹ کی کتاب الگ سے تیار کی ہے۔ ہم شفاف اور آزادانہ انتخابات یقینی بنائیں گے۔ موروثی سیاست کے دیمک کو صوبے سے باہر پھینک دیا گیا۔


متعلقہ خبریں