ملک میں کورونا ویکسین کی 10 لاکھ سے زائد خوراکیں موجود ہیں، فیصل سلطان

کورونا ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

فوٹو: فائل


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ اس وقت ملک میں کورونا ویکسین کی 10 لاکھ سے زائد خوراکیں موجود ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ کل تک 15 لاکھ جب کہ 22جون تک 25 لاکھ ویکسین کی خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 23 اور 30 جون کے درمیان 20 سے30 لاکھ مزید خوراکیں پہنچنے کا امکان ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 30 جون تک پاک ویک کی 4لاکھ خوراکیں بھی تیارہوجائیں گی، ویکسی نیشن نظام پر دباوَ مقامی سطح پر ویکسین کی تقسیم کے باعث ہے۔

ملک میں کورونا ویکسین کی قلت

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین کی قلت پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے  بیشتر شہروں میں ویکسینیشن کا عمل رک گیا ہے۔

پنجاب بھر میں کورونا ویکسینیشن کا عمل دو روز کے لیے روک دیا گیا جبکہ سندھ میں بھی کل ویکسینیشن سینٹرز بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی کورونا ویکسینیشن کا عمل رک گیا ہے۔


متعلقہ خبریں