وزیر داخلہ شیخ رشید کی اپوزیشن کو تلخیاں کم کرنے کی دعوت



وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو تلخیاں کم کرنے کی دعوت دے دی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں اسمبلی میں جوا ہوا اس سے ایوان کو عزت نہیں ملی، اب انتخابات کو بہتر کرنے کی جانب جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو الیکشن اصلاحات پر مل بیٹھنا چاہیے، ایسا نہ ہوا تو جتنا بھی شفاف الیکشن کرایا بائیڈن اور ٹرمپ والا حال ہو گا۔

افغان بارڈر سے متعلق انہوں نے کہا کہ افغان بارڈر پر 88 فیصد فینسنگ مکمل ہو چکی ہے، افغانستان میں آئندہ 2 ماہ بہت اہم ہیں۔

پٹی ہوئی اپوزیشن دوبارہ جنم لے تو بھی وزیراعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ ماضی میں بجلی کے کیے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے تو تمام مسئلے حل ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس تو سارے ہی جاتے ہیں، ان کے پاس جانا سب کی مجبوری ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ویزے آن لائن ہوگئے ہیں، ای پاسپورٹ کررہے ہیں، ایگزٹ ویزہ بھی آن لائن کردیا گیا ہے، تمام ملک میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں نادرا سینٹرز کھول رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کے تین سال گزر گئے ہیں، چوتھا سال الیکشن مہم کا سال ہوتا ہے، ہمیں بہتر الیکشن کے حالات کی طرف جانا چاہیے۔


متعلقہ خبریں