کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست: کراچی کنگز نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا


پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 6 کے 29 ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔

اس جیت کے ساتھ ہی کراچی کنگز نے پلے آف مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔ کراچی کنگز کا ایلیمنٹرون میں پشاور زلمی سے مقابلہ ہو گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 177 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنا سکی۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کپتان سرفراز احمد 51، جیک ویدرالڈ 25 اور حسن خان 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد الیاس نے تین جب کہ ارشد اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور دانش عزیز 45، 45 جب کہ والٹن 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عارش علی خان نے چار جب کہ خرم اور ناصر نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

خیال رہے کہ میچ میں جیت کراچی کنگز کو پلے آف راونڈ میں پہنچا دے گی۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔


متعلقہ خبریں