سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ

پنجاب میں طلبہ کے لیے ایڈیشنل اسکالر شپ پروگرام بند

فوٹو: فائل


سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں سے متعلق اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ گرمی بڑھنےکی صورت میں موسم گرما کی چھٹیاں دی جاسکتی ہیں۔

دوسری جانب صوبے بھر میں دسویں جماعت کے امتحان 5 جولائی اور بارہویں کے امتحان 26 جولائی سے شروع ہونے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق نویں کے امتحانات دسویں کے اور گیارہویں جماعت کے امتحان بارہویں کے بعد ہوں گے۔

سندھ بھر میں کورونا پابندیوں میں نرمی، اسکولز کھل گئے

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں میں نرمی کے بعد اسکول کھول دیئے گئے تھے۔

سندھ کے اضلاع کراچی، حیدرآباد، سکھر سمیت سندھ بھر میں  چھٹی جماعت سے آٹھویں تک کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ شروع کی گئی ہیں اور جب کہ 21 جون سے تمام اسکول کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں