اضافی فیس کیساتھ ایک دن میں پاسپورٹ مل سکتا ہے، شیخ رشید


وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 2 ہزار اضافی فیس کے ساتھ ایک دن میں پاسپورٹ مل سکتا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت میں تین لاکھ ویزے جاری ہوئے ہیں، ایگزٹ ویزا بھی آن لائن ہو گیا ہے، تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں نادرا آفس کھل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے نو بلین ڈالرز بھیجے ہیں، پاکستان میں بجلی سستی ہوجائے تو بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کی اپوزیشن کو تلخیاں کم کرنے کی دعوت

شیخ رشید نے کہا کہ ماضی میں مہنگی بجلی کے معاہدے کیے گئے تھے، جتنے مسائل پیدا ہوئے وہ مہنگی بجلی کے باعث پیدا ہوئے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ چار سال کی حکومت کے بعد لوگ الیکشن میں اتر جاتے ہیں، پاکستان میں وہ وقت آگیا ہے کہ ہمیں تلخیوں کو ختم کرنا ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ تمام جماعتوں کو مل کر الیکشن اصلاحات کے لیے بیٹھنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں