بلاول اور فضل الرحمان کی انتخابی اصلاحات پر اے پی سی بلانے کی حمایت


اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی  آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کی حمایت کردی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ اے پی سی میں اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کی نگرانی اور اس عمل کو جانچنے والی تنظیموں اور اداروں کو بھی دعوت دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سنجیدہ اور عوامی جمہوری جماعتوں کی انتخابی اصلاحات پر مشاورت اور قومی حکومت عملی ناگزیر ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اے پی سی شفاف، غیر جانبدارانہ اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے میں اہم موقع بن سکتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تجویز بروقت ہے۔

دوسری جانب لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت آئین سے کھلواڑ کر رہی ہے۔

ن لیگی حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے کچھ نہیں کیا، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بوگس قانون سازی کی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن اپنے اختیارات کا تحفظ کرے، حکومت ناقابل اعتبار ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی معاہدے پر کھڑے نہیں ہو سکتے، الیکشن چرانے کیلئے الیکشن کمیشن کے اختیارات حکومت نے اپنے پاس لے لیے ہیں۔


متعلقہ خبریں