ایشیا میں نئی سرد جنگ کے بیج بوئے جا رہے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

جہانگیر ترین مجھ سے زیادہ عمران خان کے مزاج کو سمجھتے ہیں، شاہ محمود

فوٹو: فائل


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایشیا میں نئی سرد جنگ کے بیج بوئے جا رہے ہیں۔

ترک میڈیا کو انٹرویو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے میں استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر سمیت دیگر تنازعات کا حل ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے سارک تنظیم مفلوج ہو گئی، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں تو علاقائی روابط کا فروغ ضروری ہے۔

فلسطین میں لگی آگ پورے مشرق وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نےکہا کہ خطے میں امن کے لیے دیگر عالمی طاقتوں کا کردار بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان ایک شراکت دار ہے اور تمام شراکت داروں کو باہمی تعاون سے ملکر یہ ذمہ داری نبھانا ہو گی۔


متعلقہ خبریں