بابراعظم نے پی ایس ایل میں بھی ریکارڈز قائم کر دیئے


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی ریکارڈز قائم کر دیئے۔

بابراعظم پی ایس ایل 6 میں 71 کی اوسط سے 500 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ  پی ایس ایل کے تمامایڈیشنز میں 2000 رنز مکمل کرنے والے بھی پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

اس سے قبل بھی پی ایس ایل کے کسی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بابراعظم کے پاس تھا۔ انہوں نے گزشتہ سیزن میں 473 رنز بنائے تھے۔

پی ایس ایل 6: دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

کراچی کنگز کے اوپنر نے اپنے پی ایس ایل کیریئر میں دو ہزار رنز بھی مکمل کر لیے ہیں ۔ انہوں نے اپنے پی ایس ایل کیریئر میں مجموعی طور پر 2017 رنز بنا لیے ہیں۔

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرا نمبر کامران اکمل کا ہے انہوں ٹورنامنٹ  کے چھ ایڈیشنز میں اب تک 1763 رنز بنا رکھے ہیں۔


متعلقہ خبریں