شہباز شریف کی اے پی سی کی تجویز مضحکہ خیز ہے، فواد چوہدری


وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی) کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پارلیمان کو بائی پاس کر رہے ہیں،اپوزیشن لیڈر پارلیمان کو کمزور کرنے کے ایجنڈے کا حصہ بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی فیصلہ سازی پارلیمان کے اندرکی جاتی ہے۔

ن لیگ کا انتخابی اصلاحات پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے انتخابی اصلاحات پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے حکومتی الیکشن بل پر بلائے جانے والی آل پارٹیز کانفرنس پر مشاورت  شروع کر دی ہے۔

آل پارٹیرز کانفرنس میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

دوسری جانب لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت آئین سے کھلواڑ کر رہی ہے۔

ن لیگی حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے کچھ نہیں کیا، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بوگس قانون سازی کی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن اپنے اختیارات کا تحفظ کرے، حکومت ناقابل اعتبار ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی معاہدے پر کھڑے نہیں ہو سکتے، الیکشن چرانے کیلئے الیکشن کمیشن کے اختیارات حکومت نے اپنے پاس لے لیے ہیں۔


متعلقہ خبریں