بلوچستان اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ حزب اختلاف کے خلاف درج کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ تھانہ بجلی روڈ میں درج کیا گیا۔ مقدمہ حزب اختلاف کے خلاف بجٹ اجلاس پر ہنگامہ آرائی کرنے پردرج کیا گیا۔

مقدمے میں اقدام قتل، لڑائی جھگڑا، دھمکی سمیت 17 دفعات شامل کی گئی ہیں اور قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی سمیت 250 افراد کے خلاف ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے پہلے حزب اختلاف کے رہنماؤں نے احتجاج کیا اور اسمبلی گیٹ کو تالے لگا دیے جسے پولیس کی مدد سے کھلوایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی اے پی سی کی تجویز مضحکہ خیز ہے، فواد چوہدری

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی تو حزب اختلاف جماعتوں کے کارکنان آپے سے باہر ہو گئے اور انہوں نے اہلکاروں سے مقابلہ کرنا شروع کر دیا۔

اس موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی اور پتھراؤ کے باعث بلوچستان اسمبلی کی عمارت کے شیشے ٹوٹے اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔


متعلقہ خبریں