اسلام آباد میں پولیس کیخلاف شکایت کا نظام متعارف


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پولیس کے خلاف شکایت کے اندراج کا نظام متعارف کروا دیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد نے پولیس کے خلاف شکایات کے ازالے کے لیے شہریوں کے لیے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے خلاف شکایات 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن 1715 پر کی جاسکیں گی۔

ہیلپ لائن کے ذریعے ملنے والی عوامی شکایات کو آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل خود سنیں گے اور شہری 1715 پر پولیس کے نامناسب رویہ سمیت ہر قسم کی شکایات کا اندراج کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اضافی فیس کیساتھ ایک دن میں پاسپورٹ مل سکتا ہے، شیخ رشید

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کہا کہ نئی ہیلپ لائن کا مقصد پولیس کے نظام میں شفافیت لانا ہے اور اس طریقہ کار سے پولیس میں احتساب کا عمل مضبوط ہو گا۔


متعلقہ خبریں