ویڈیواسکینڈل:مفتی عزیزالرحمان گرفتار


نازیباویڈیو اسکینڈل کیس میں ملوث ملزم مفتی عزیزالرحمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مفتی عزیزالرحمان کومیانوالی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم مفتی عزیزالرحمان پر طالبعلم سے زیادتی کا الزام ہے۔

مفتی عزیز الرحمان، ان کے بیٹوں اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے گزشتہ روز لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں بھی چھاپا مارا تھا۔

مفتی عزیز الرحمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 377 (غیر فطری جرائم) اور دفعہ 506 (مجرمانہ دھمکی دینے کی سزا) کے تحت مقدمہ درج تھا۔

 


متعلقہ خبریں