طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

سائبیریا: روس میں مسافر بردار طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران درخت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں پیرا شوٹرز کو لے کر جانے والا مسافر بردار طیارہ انجن میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے جنگل میں ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران درخت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔

امدادی کاموں کے دوران طیارے کے ملبے سے 9 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تنائی ایئر فیلڈ سے پرواز بھرنے والے طیارے میں 17 پیرا شوٹرز اور پائلٹ کے علاوہ عملے کے دو ارکان سوار تھے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے پیرا شوٹرز کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون کے 10 بچوں کی پیدائش ڈرامہ نکلا

فیڈرل ایوی ایشن نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ طیارے کے زندہ بچ جانے والے عملے کے ارکان کا کہنا ہے کہ حادثہ طیارے کا ایک انجن فیل ہوجانے کے باعث پیش آیا۔


متعلقہ خبریں