حکومت کے برقرار رہنے کا کوئی جواز نہیں رہ گیا، مولانا فضل الرحمان


پشاور: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے برقرار رہنے کا کوئی جواز نہیں رہ گیا۔

پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نااہل لوگوں کو بٹھا کر پارلیمنٹ کی بےتوقیری کی گئی اور ہلڑ بازی کا سلسلہ اب بلوچستان پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 4 جولائی کو سوات اور 29 جولائی کو کراچی میں بڑا جلسہ کریں گے۔ پی ڈی ایم اب بھی اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پشتون بیلٹ میں مذہب کی جڑیں بہت گہری ہیں اور ان جڑوں کو اکھارنے کے لیے عمران خان کو لایا گیا۔ منصوبے کے تحت نئی نسل کو گمراہ کیا گیا ہے اور ایک مادرپدر آزاد معاشرہ تشکیل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے انتخابی اصلاحات کے لیے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کی تجویز دی جس کی ہم تائید کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کا سندھ میں آرٹیکل 140 اے نافذ کرانے کا مطالبہ

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ملک کو آئین کی پٹڑی پر واپس لانے کی جدوجہد کریں گے جبکہ اس وقت فاٹا اور وہاں کے عوام مظلومیت کے دور سے گزر رہے ہیں اور قبائلی اضلاع میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک پرامن، مستحکم اور اسلامی افغانستان چاہتےہیں اور افغانستان سے متعلق جو پیشرفت ہوئی ہے اس پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ افغانستان میں پاکستان کا ایک مؤثر کردار چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں