فواد چودھری پہلا وفاقی وزیر ہے جس کا فوکس ایک صوبہ ہے، مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی لگا دیا گیا

کراچی: حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری پہلا وفاقی وزیر ہے جس کا فوکس صرف ایک صوبے پر ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فواد چودھری نے کہا ہے کہ سندھ میں آرٹیکل 140 کا نفاذ ہونا چاہیے۔ انہوں نے استفسار کیا ہے کہ کیا آرٹیکل 140 کا نفاذ صرف سندھ میں ہونا چاہیے باقی صوبوں میں نہیں؟

فواد چوہدری کا سندھ میں آرٹیکل 140 اے نافذ کرانے کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے اقتدارسے پہلے ایک کروڑنوکریوں اور50 لاکھ گھروں کا خواب دکھایا تھا اور آئی ایم ایف نہ جانے کا بھی اعلان کیا تھا لیکن اس نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا اور ہر وعدے پر یو ٹرن لیا۔

حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارہوا ہے کہ حکومتی اراکین نے بجٹ اجلاس میں احتجاج کیا۔ انہوں ںے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران صرف گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔

انہوں ںے کہا کہ عثمان بزداراورمحمود خان اس لیے پسندہیں کیونکہ وہ خاموش رہتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ اس لیے پسند نہیں ہیں کیونکہ وہ سندھ کے لوگوں کی بات کرتے ہیں۔

وفاق کو ٹف ٹائم دیتے ہیں، سچ کہتے ہیں اس لیے وزیراعلیٰ سندھ پسند نہیں: سعید غنی

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایم کیوایم اورجی ڈی اے نےسندھ  کےعوام کا ساتھ نہیں دیا۔ انہون ں کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ سندھ کو آپ نظراندازکریں اورباقی صوبوں کوترجیح دیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کو پیسے این ایف سی کے تحت ملتے ہیں اور اس میں پی ٹی آئی کا کوئی احسان نہیں ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کراچی میں بلڈنگزکو کمرشلائزکرنے کا فیصلہ 2003 اور 2006 میں ہوا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ بلڈنگز کمرشلائز ہونے کی وجہ سےاب گرائی جارہی ہیں۔

فواد چودھری نے مراد علی شاہ کو ربڑاسٹمپ وزیراعلیٰ قرار دے دیا

ہم نیوز کے مطابق مرتضیٰ وہاب ںے کہا کہ عمران خان پہلے ریلوےحادثے پروزیر سے استعفے کا مطالبہ کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک نہیں دو پاکستان ہیں جن میں سے ایک غریبوں کے لیے ہے جب کہ دوسرا ان کی اے ٹی ایمز کے لیے ہے۔


متعلقہ خبریں