لاہور سمیت ملک بھر میں مون سون سیزن کی آمد، محکمہ موسمیات نے تیاری مکمل کر لی


لاہور سمیت ملک بھر میں 15 جون سے 15 اکتوبر تک جاری رہنے والے مون سون سیزن میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمہ موسمیات نے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے اریگیشن، پولیس، واسا اور دیگر اداروں سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ صاحبزاد خان کے مطابق موسم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے راڈار اور سٹیلائیٹ کا ڈیٹا حاصل کر رہے ہیں۔

موسم کا حال بتانے والوں نے دور دراز علاقوں میں بارش کی پیمائش اور سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جدید سسٹم لگانے کا دعوی بھی کیا ہے

چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں جانا مشکل ہے وہاں آٹومیٹک ویدر اسٹیشن بھی کام کررہے ہیں دیگر ریموٹ ایریہ میں مزید آٹومیٹک ویدر سسٹم نصب کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خلیج بنگال اور بحیرہ عرب پر طغیانی اور بارشوں کی شدت کا  راڈار اور سٹیلائیٹ سے پتا چلایا جائے گا جس سے پیشگی انتظامات کرنے میں مدد ملے گی۔


متعلقہ خبریں